آئی ایم ایف سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو 1ارب 39کروڑ ڈالر موصول


اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) کی جانب سے 1 ارب 39 کروڑ ڈالر موصول ہوئے ہیں۔ یہ رقم ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کے تحت ملی ہے۔ جس کی منظوری آئی ایم ایف کی جانب سے پہلے ہی دی گئی تھی۔ جس میں کہا گیا تھا کہ کورونا کے پاکستانی معیشت پر شدید اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ اور حکومت پاکستان نے وباء کا پھیلاؤ روکنے کیلئے تیزی سے اقدامات کیےہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں موجود آئی ایم ایف کی نمائندہ ٹریسا ڈبن کا کہنا ہے پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے اور کورونا وائرس کے پیش نظر معیشت پر منفی اثرات سے نمٹے کے لیے قرضہ دیا جارہا ہے۔آئی ایم ایف کی جانب سے25 ممالک کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہنگامی فنڈز دیئے جائیں گے تاکہ ان ممالک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا جا سکے۔ آئی ایم ایف کی فہرست میں نیپال ، افغانستان، تاجکستان، یمن سمیت کئی افریقی ملک شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان نے کورونا وائرس کے باعث منفی معاشی اثرات کے پیش نظر سستے قرضے کی درخواست کی تھی۔ پاکستان نے آئی ایم ایف سے یہ درخواست ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کے تحت کی تھی۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.