رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا


اسلام آباد: چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ۔ جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس مختلف شہروں میں بھی بیک وقت ہوں گے۔اجلاس کے بعد ملک بھر سے موصول شہادتوں کی روشنی میں چاند کی رویت سے متعلق اعلان کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹ، جنرل اور مشاہد حسین سید بھی شرکت کریں گے۔اس بار رمضان کا چاند دیکھنے کےلیے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے ڈاکٹر طارق کو بھی رویت ہلال کمیٹی کا ممبر بنایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات پاکستان نے ملک بھر میں 24 اپریل کو چاند نظر آنے اور 25 اپریل کو پہلے روز کی پیش گوئی کی تھی۔ میٹ آفس کے مطابق 23 اپریل کو چاند افق پر 5 ڈگری سے کم ہوگا۔

سعودی عرب میں رمضان کا آغاز کل ہو گا۔ پہلا روزہ جمعہ کے روز ہونے کا امکان ہے۔ جہاں تراویح کیلئے 10 رکعتوں کا اعلان اور مسجد حرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف اور نمازوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ سعودی بادشاہ کی طرف سے فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے احتیاطی اقدامات کے تحت کیا گیا ہے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.