لاٹری ٹکٹ نے ایک لمحے میں برطانیہ کے شہری کی قسمت چمکا دی

لندن: کورونا لاک ڈاون کے دوران رائن ہوئل نامی برطانوی شہری نے پیٹرول پمپ سے خریدے گئے لاٹری ٹکٹ سے 5 کروڑ 80 لاکھ پاؤنڈ جیت لیے۔

رپورٹ کے مطابق  کمپنی کی جانب سے ای میل موصول ہونے پر جب رائن نے اپنا اکاؤنٹ چیک کیا تو ان پرانکشاف ہوا کہ وہ کروڑ پتی بن چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا جیت کا جشن اہل خانہ کے ساتھ منانے کے لیے وہ فورا اپنے والدین کے پاس گئے۔ رائن نے بتایا کہ ان کے والدین ابھی تک ملازمت کررہے تھے لیکن اب وہ انہیں کام نہیں کرنے دیں گے۔

خیال رہے لاٹری جیتنے کے بعد رائن کی دولت ہیری پوٹر میں کام کرنے والی اداکارہ ایماواٹسن سے بھی 6 ملین پاؤنڈ زیادہ ہے۔ ایماواٹس کی دولت اس وقت8 کروڑڈالر ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment