کورونا کے پھیلاو کے پیش نظر پنجاب میں یکم مئی تک لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کا امکان


لاہور: عالمی وباء کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں یکم مئی تک توسیع کی تجویز دے دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں لاک ڈاون بڑھنے کے ساتھ ساتھ سرکاری دفاتر میں محدود اوقات کار کیساتھ کام کی مشروط اجازت دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔اجازت دینے کی صورت میں محکمے کے سربراہ کی ذمہ داری ہو گی کہ وہ ایک جگہ پر 3 سے زائد ملازمین اکٹھے نہ ہونے دیں اور تمام حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے جبکہ ایکسپورٹ سے منسلک مزید صنعتوں کو بھی کام کی اجازت دی جائے گی لیکن ان کو محکمہ صنعت کی جانب سے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ہو گا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے تمام تجاویز وفاقی حکومت کو بھیجی جائیں گی۔وفاقی حکومت کی حتمی منظوری کے بعد اس کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.