کورونا وائرس: ملک میں کیسز 10ہزار سے متجاوز224اموات

اسلام آباد: کورونا وائرس سے متعلق جاری تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق مُلک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد بھی 7952 تک پہنچ چکی ہے۔ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 742 نئے کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 4590 تک چلی گئی ہے۔ سندھ میں 3373 ،خیبر پختونخوا میں 1453 اور اسلام آباد میں 204 تعداد ہو گئی ہے۔بلوچستان میں 552 اور گلگت بلتستان میں 290 کیسز رپورٹ ہوئے۔آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 51 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 224 تک چلی گئی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 15 نئی اموات سامنے آئیں۔سندھ میں 69، پنجاب میں 58، کے پی کے میں 83 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں 8 مریض کورونا وائرس کے باعث موت کےمنہ میں چلے گئے ہیں۔وفاقی دارلحکومت میں بھی کورونا وائرس کے 3 مریض جان بحق ہو چکے ہیں۔

ترجمان نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اب تک 124549 افراد کے کورونا وائرس کے لیے ٹیسٹ کئے گئے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 6700 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ملک بھر کے 717 ہسپتالوں میں قائم آئسولیشن وارڈز میں 2779 مریض زیر علاج ہیں۔اس وقت کورونا وائرس کے 60 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment