کورونا سے بچنے کے لیے دنیا کے امراء نے کونسی جگہ ڈھونڈ لی؟


نیویارک: دنیا بھر کے امیر لوگ جن میں واضح اکثریت امریکی کروڑ پتیوں کی ہے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے نیوزی لینڈ کے بنکروں میں جا بسے ہیں۔

  رپورٹ کے مطابق مارچ کے مہینے میں امریکہ میں جیسے ہی کورونا وبا نے شدت اختیار کی اس کے ساتھ ہی اپنی جانوں کو بچانے کے لیے وہاں کے امیر ترین لوگوں نے نیوزیلینڈ کے بنکروں کا رخ کرنا شروع کردیا۔

کچھ لوگ تو 16 مارچ کو امریکی حکومت کی طرف سے سفری پابندی عائد ہونے سے چند گھنٹے قبل امریکا سے پرواز بک کروا کر نیوزی لینڈ کے لیے نکلے۔ یہ لوگ پہلی بار ان بنکروں میں آئے تھے چنانچہ بعض کو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ ان بنکروں کے اندر داخل کیسے ہونا ہے۔

 ان لوگوں کے یہ بنکرز زمین میں 11 فٹ کی گہرائی میں ہیں اور ایٹمی حملے سمیت بڑی سے بڑی آفتوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ان بنکروں کے اندر ہر طرح کی لگژری سہولیات میسر ہیں اور یہ لوگ کئی ماہ تک بغیر باہر نکلے ان بنکرز میں زندہ رہ سکتے ہیں۔

گیری لنچ نامی ارب پتی بھی کورونا وائرس سے بچنے کے لیے نیوزی لینڈ جانے والے امراء میں شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب میں پہلی بار اپنے بنکر میں آیا تو مجھے یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ اس کا دروازہ کیسے کھولنا ہے۔


اپنا تبصرہ بھیجیں