چین نے کورونا پروف گاڑی متعارف کرا دی

مشہور زمانہ بلٹ پروف گاڑیاں تو آپ کو یاد ہی ہوں گی  جو ارباب اختیار لوگوں کو دہشت گردی کے ادوار میں محفوظ رکھنے کے لیے عام تھیں لیکن موجودہ دور میں انسانی جان کا واحد دشمن کورونا وائرس جس نے دنیا کا جینا حرام کر رکھا ہے۔ چین نے کورونا وائرس سے محفوظ گاڑی متعارف کرادی ہے۔

یوں تو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دنیا بھر کی ٹیکنالوجی کمپنیاں سر گرم ہیں اور وائرس کے  پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نت نئی ایجادات کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق چین کی گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی”چینگی” کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایسی گاڑی متعارف کرائی گئی ہے جس میں”پی ایم 0.1” ائیر فلٹرز نصب ہیں جو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مددگار ثابت ہوں گے۔  یہ ائیر فلٹرز گاڑی میں دھول اور آلودگی کے ساتھ ساتھ مؤثر اینٹی وائرس کا کام بھی کریں گے۔ یہ فلٹرز گاڑی میں وائرس اور بیکٹیریا کی روک تھام کرنے کے ساتھ گاڑی میں موجود افراد کو اضافی تحفظ فراہم کریں گے۔

واضح رہے کہ چینی کمپنی چینگین کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی یہ ٹیکنالوجی صنعتی ترقی کے لیے ایک خوش آئند قدم سمجھا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment