عالمی وباء: پاکستانی کرکٹ ٹیم کا نیدرلینڈ کا دورہ ملتوی

لاہور: پی سی بی نے ڈچ حکومت کے کورونا وائرس کے سبب سپورٹس کے تمام ایونٹس پر پابندی کے بعد دورہ نیدرلینڈزغیرمعینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ایک روزہ سیریز میں شامل تین میچز نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹلوین میں 4، 7 اور 9 جولائی کو کھیلے جانے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جولائی میں شیڈول دورہ نیدرلینڈز ملتوی کررہے ہیں مگر موجودہ حالات میں یہ بالکل درست فیصلہ ہے کیونکہ انسانی زندگیاں کسی بھی کرکٹ میچ یا کسی بھی سرگرمی سے بہت زیادہ قیمتی ہیں۔

چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ہمیشہ دورہ نیدرلینڈز کا بھرپور لطف اٹھایا اور جیسے ہی حالات معمول پر آئیں گے ویسے  ہی پی سی بی اپنی ذمہ داری کا مکمل احساس کرتے ہوئے کے این سی بی کی مشاورت سے دورہ نیدرلینڈز کے نئے شیڈول کی تیاری کاآغاز کردے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں