کورونا وائرس: وفاقی حکومت نے ٹیکسٹائل ماسک کی برآمد کی اجازت دے دی

اسلام آباد: کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر وفاقی حکومت نے ٹیکسٹائل ماسک برآمد کرنے کی منظوری دے دی۔

رپورٹ کے مطابق ٹیکسٹائل ماسکس برآمد کرنے کی اجازت وزارت صحت کی وضاحت کے بعد دی گئی۔ مشیر تجارت رزاق داوَد نے ٹیکسٹائل ماسکس برآمد کرنے کی تصدیق کر دی۔ خیال رہے سرجیکل اور این 95 ماسکس کی برآمد پر پابندی بدستور رہے گی جبکہ ٹیکسٹائل ماسکس کی برآمد میں مشکلات پر فیڈرل بورڈ آف ریونی(ایف بی آر) اور وزارت سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ یاد رہے پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 224 ہو گئی جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد10513 ہو گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں ملک بھر میں کورونا وائرس کے742کیسز رپورٹ ہوئے اور 15مریض جان کی بازی ہار گئے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment