اسلام آباد:معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی نیوز بریفنگ

اسکرین گریب

اسلام آباد: وزیراعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں میڈیا کو درپیش مسائل کے حل پر بات چیت کی گئی۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ دنیا بھرمیں سوشل میڈیا تیزی سے ترقی کررہا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم نے یوٹیوب چینل کے حامی صحافیوں  سےملاقات کی۔  اجلاس میں نوجوانوں کی جدید ٹیکنالوجی تک رسائی سے متعلق امور پر بات ہوئی۔ ان کا کہنا تھا پی آئی ڈی میں رجسٹریشن ڈیسک کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہےڈیسک کے قیام کا مقصد ڈیجیٹل میڈیا سے متعلقہ صحافیوں کی رجسٹریشن کرنا ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات  نے کہا نیا ڈیجیٹل میڈیا اور اشتہارات کی پالیسی لا رہے ہیں نئی پالیسی کے تحت ڈیجیٹل میڈیا کے اشتہارات کا اجراء ہوگا۔ یو ٹیوب چینل مالک کوپی آئی ڈی کا ایکریڈیشن کارڈ جاری ہو گا۔ نوجوانوں کو ڈیجیٹل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے کورسز کرائے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا وزیراعظم نے کورونا کے خلاف نوجوانوں کو با اختیار بنانے کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment