بجلی کے بلوں سے اضافی سیلز ٹیکس وصولی روکنے کا حکم

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں سےاضافی سیلزٹیکس کی وصولی تاحکم ثانی روکنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس عائشہ اے ملک نےحاجی صدیق سٹیل فرنس سمیت دیگرکی درخواستوں پرسماعت کی۔ درخواست گزار محمد محسن ورک ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ ٹیکس گزار سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ اور اپنی ٹیکس ریٹرن فائل کررہےہیں۔ ایف بی آر کے پاس بجلی کے بلوں میں اضافی سیلزٹیکس کے نفاذ اور وصولی کا اختیار نہیں ہے۔ محمد محسن ورک ایڈووکیٹ نےعدالت سے استدعا کی کہ عدالت بجلی کےبلوں سے اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی کا اقدام کالعدم قرار دے۔

سماعت میں ایف بی آر کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بجلی کے بلوں میں اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ہی کی جارہی ہے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد بجلی کے بلوں سے اضافی سیلزٹیکس کی وصولی تاحکم ثانی روک دیا۔ عدالت نےکمشنران لینڈ ریونیوکو بجلی کے بلوں کے بارے میں قانون کے مطابق فیصلہ کرنےکا حکم بھی دے دیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment