کورونا وائرس: ڈبلیو ایچ او نے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی


اسلام آباد: عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس پاکستان کے 115 اضلاع میں پھیل چکا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا زیادہ پھیلاؤ پنجاب اورسندھ کے علاقوں میں ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے دفتر خارجہ میں منعقدہ کانفرنس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر کورونا سے نمٹنے کے لیے اقدامات نہ کیے گئے تو آئندہ دو ماہ تک پاکستان میں دو لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا کہ پاکستان میں صحت کا نظام پہلے ہی دباؤ کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔


اپنا تبصرہ بھیجیں