آئی ایس پی آر: کورونا ڈیوٹی پر آئی ایس الاؤنس نہ لینے کا فیصلہ

راولپنڈی: پاک آرمی نے کورونا ڈیوٹی پرآئی ایس الاؤنس نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا  تھا کہ کورونا ڈیوٹی پر آئی ایس الاؤنس نہ لینے کا مقصد  یہ تھا کہ حکومت رقم کورونا سے متاثرہ افراد پر خرچ کرے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگلےدوہفتوں میں کوروناوائرس کیسز کی تعدادبڑھ سکتی ہے۔آئسولیشن سینٹرزاور ٹیسٹنگ استعدادمیں روزبروزاضافہ ہورہا ہے۔ پاک فوج کی جانب سے ساڑھے3لاکھ سےزائد بیگز مستحقین کوپہنچائے جارہےہیں۔

علاوہ ازیں آئی ایس پی آرکے ڈائریکٹر جنرل نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کورونا کی ابتدا سے اب تک 406بارایل اوسی کی خلاف ورزیاں کیں اور بھارتی فوج نے میڈیا کااستعمال کرکےجھوٹا پروپیگنڈا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سے ہر قسم کی بین الاقوامی جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔ ہندوستان ہندو توا کو فروغ دے رہا ہے۔اس وبا کواسلام سےجوڑنےکی بھارتی کوشش ناکام ہوئی ہے۔ بھارت نےجعلی خبریں پھیلانے کی کوشش کی جس کی دنیا نے مذمت کی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment