کورونا لاک ڈاون: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا کوئی حتمی فیصلہ نہ ہوا

دبئی: عالمی وباء کورونا وائرس سے لگے لاک ڈاون نے جہاں باقی ماندہ دنیا کے بڑے بڑے ایونٹس کو متاثر کیا وہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پر بھی کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔

رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے آج اہم ٹیلی کانفرنس ہوئی جس میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی چیف ایگزیکٹیوز کمیٹی کے ارکان،  پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان سمیت 12 فل ممبران اور 3 ایسوسی ایٹ ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کانفرنس میں تمام نمائندوں نے کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال میں ساتھ مل کر چلنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے تمام ممالک کے نمائندوں نے اپنے اپنے ملک میں جاری صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔کانفرنس میں آئی سی سی کو آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2020 اور آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2021 کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ 

یاد رہے میٹنگ کے تمام ممبران کے مابین اس معاہدے پر اتفاق ہوا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے متاثرہ ایف ٹی پی پروگرام کا 2023 تک اجتماعی طور پر جائزہ لینے کی ضرورت ہوگی تاکہ ملتوی ہونے والی زیادہ سے زیادہ کرکٹ کو دوبارہ ترتیب دیا جاسکے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment