کورونا وائرس: ڈونلڈ ٹرمپ نے دھوپ اور جراثیم کش انجیکشن کے استعمال کا مشورہ دے دیا

وائٹ ہاؤس کی جانب سے ایک  مثبت قدم ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا کے خلاف دھوپ اور جراثیم کش انجیکشن کے استعمال کا مشورہ دے دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دھوپ اور جراثی کش انجکشن سے کورونا وائرس سے نجات میں مدد ملے گی۔ وائٹ ہاؤس میں بریفنگ کے دوران امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کے ولیم برائن کا کہنا تھا کہ نئی ریسرچ کے نتائج سامنے آرہے ہیں جس میں سورج کی روشنی کورونا وائرس کو ختم کرنے میں مضبوط اثرات چھوڑتی ہے۔

یاد رہے قبل ازیں امریکی صدر نے کہا تھا کہ لوگوں کو یہ سمجھانا مشکل ہوتا ہے کہ باہر دھوپ میں جائیں گے تو محفوظ ہوں گے اسی لیے فلوریڈا میں کئی اموات ہوئیں۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ‘مجھے امید ہے کہ عوام سورج سے محظوظ ہوں گے اور اگر اس کا کوئی اثر ہے تو بڑی بات ہوگی’۔

خیال رہے کہ امریکا میں کورونا وائرس نے سب سے زیادہ تباہی مچادی جہاں اب تک کیسز کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 86 ہزار 709 ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment