عمران خان: کورونا پوری دنیا کےلیے بڑا امتحان ہے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا پوری دنیا کےلیے بڑا امتحان ہے،ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک میں کورونا کے مسائل مختلف ہیں۔ کورونا کب ختم ہوگا اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ لاک ڈاؤن آہستہ آہستہ  کھول رہے ہیں تاہم اس میں وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی اور دیگر ایجنسیوں سے مشاورت سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم کی طرف جا رہے ہیں تاکہ مریضوں اور مقامات کی نشاندہی ہو سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نےقرضوں کی ادائیگی میں ریلیف دیا ہے، پی ٹی آئی ملک میں سب سے پہلےسوشل میڈیا استعمال کرنےوالی جماعت ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment