Daily Archives

25 اپریل, 2020

پاکستان نے قرضوں سے چھٹکارا پانے کا حل ڈھونڈ لیا

اسلام آباد: قرضوں سے چھٹکارا پانے کے لیے پاکستان نے اقوام متحدہ میں مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔ اس حوالے سے دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا اس مشکل کی گھڑی میں ملک کو قرضوں کے بوجھ سے نجات دلانے کے لیے اقوام متحدہ کے مشاورتی اجلاس…

یاران وطن: اب بیرون ملک مقیم پاکستانی ہیلتھ پروفیشنلز اپنی خدمات پیش کر سکتے ہیں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بیرون ملک مقیم ہیلتھ پروفیشنلز سے خدمات حاصل کرنے کے لیے یاران وطن کے نام سے پروگرام متعارف کرا لیا گیا۔ اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پاکستانی…

پی ٹی آئی کے 24 ویں یوم تاسیس پر وزیر اعظم کا پیغام

پی ٹی آئی کےچوبیسویں یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی کے قائد اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا قائداعظم کے ویژن کے مطابق پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے تحریک انصاف کی بنیاد رکھی۔ ان کا کہنا تھا اسلامی فلاحی ریاست کے حصول کے لیے…

بھارت کی سڑکوں پر کورونا کی دوڑ

بھارتی شہر چنائے میں رکشہ ڈرائیور نے اپنے رکشے کو کورونا وائرس کی شکل دی دی۔ شہری نے رکشے کو کورونا کے روپ میں تبدیل کردیا۔ اس بارے میں ڈرائیور کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے لوگوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ لوگ حالات کو سنجیدگی سے لیں اور…

تحریک انصاف کی جانب سے مستحقین کے لئے ‘انصاف کا افطار’ پروگرام کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے انصاف کا افطار کے پروگرام کے تحت 500 افراد کے لیے افطار کا انتظام کر لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اس پروگرام کا اہتمام پی ٹی آئی کی رہنما نیلو فر بختیار اور فرید رحمن کی جانب سے اسلام آباد کے سیکٹرای…

ایم این اے منیر اورکزئی بھی کورونا کے شکنجے میں آگئے

رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کے بیٹے اختر منیراورکزئی نے اپنے والد کے کورونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد کو ملاقات کے لیے آئے کسی متاثرہ شخص سے کورونا لاحق ہوا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے والد حیات آباد…

کورونا وائرس: ایشیائی ترقیاتی بینک نے 1.7 ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی

اسلام آباد: عالمی وبا کورونا وائرس سے ملکی معیشت کی ابتری کو بہتر بنانے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی۔ رپورٹ کے مطابق وزارت برائے اقتصادی امور نے کہا کہ کورونا وائرس کے ردعمل میں تعاون کے لیے…

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کپتان نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر نے کرکٹ سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔ رپورٹ کے مطابق ثناء میر نے اپنے 15 سالہ شاندار کیرئیر کو خیر باد کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ میرے لئے یہ بڑے فخر کی بات ہے…

کورونا کے باعث ایک اور فرنٹ لائنر جان کی بازی ہار گیا

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزاد فیصل نے ای این ٹی اسپیشلسٹ ڈاکٹر محمد جاوید کی کورونا وائرس سے انتقال کی تصدیق کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر محمد جاوید ای این ٹی وارڈ میں فرائض سرانجام دے رہے تھے اور وہ کورونا وائرس…

ماہ رمضان کے شروعاتی پیغامات

ماہ رمضان شروع ہوتے ہی انواع و اقسام کے میسجز موبائل پر آنا شروع ہو گئے۔ کچھ عزیز و اقارب و دوست احباب نے اپنے اسٹیٹس میں ماہ مبارک سے متعلق کچھ پیغامات لگائے تاکہ ایک ہی بار سب کو میسج پہنچ جائے کہ وہ ماہ رمضان سے متعلق کیا سوچتے ہیں۔…

نامورہولی وڈ اداکار و ٹی وی میزبان ٹام ہینکس کا ‘کورونا’ کے نام خط اور تحفہ

 آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے اپنے ایک 8 سالہ مداح' کورونا ڈی وریز' کو نامورہولی وڈ اداکار و ٹی وی میزبان ٹام ہینکس نےکورونا برانڈ کا ٹائپ رائٹر اور ایک خط تحفے میں بھیج دیا۔ رپورٹ کے مطابق ٹام ہینکس نے اپنے اس 8 سالہ مداح کو یہ تحفہ اس…

کورونا وائرس: طبی سامان سے لیس چینی ڈاکٹرز کی ٹیم پاکستان پہنچ گئ

 کورونا وائرس کے علاج میں ماہر چینی ڈاکٹرز کی ایک اور ٹیم طبی سامان لے کر  2 ماہ  قیام کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔  رپورٹ کے مطابق ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے میجر جنرل ہوآنگ کونگژن  کی قیادت میں چینی ڈاکٹرز کی ٹیم 2 خصوصی ائیر کرافٹ کے…

پاکستان ہاکی فیڈیریشن: 32 کھلاڑیوں کے آن لائن فزیکل ٹیسٹ مکمل

قومی ہاکی ٹیم کے 15 کھلاڑیوں کے آن لائن فزیکل  ٹیسٹ لئے گئے۔ 4 کھلاڑیوں نے بیرون ملک رہتے ہوئے ویڈیوز ریکارڈ کرکے بھیجیں۔ جس کے بعد ٹیسٹ کے تیسرے روز 32 کھلاڑیوں کے آئن لائن فزیکل ٹیسٹ اختتام پذیر ہوئے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان کا…

20 برسوں کے بعد وائی فائی اسپیکٹرم کے لیے بڑا فیصلہ

سبک رفتار نیٹ استعمال کرنے کے خواہشمندوں کے لیے وائی فائی کواب اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فیڈرل کمیونی کیشنز کمیشن نے وائی فائی کے نئے بینڈ 6GHz اسپیکٹرم کا ایک پلاٹ کھولنے کے حق میں ووٹ دے دیا ہے جو صارفین کے روٹرز کو 2.4GHz…

سات برس سے بھاگی ہوئی بھیڑ مل گئ

آسٹریلیا: 2013 میں آسٹریلیا کے ایک جزیرے تسمانیہ کے ایک وسیع فارم میں لگنے والی آگ کے باعث بھاگنے والی بھیڑ 7 برس بعد لوٹ آئی۔  تفصیل کے مطابق کسان ایلس گرے کا کہنا تھا جزیرے میں لگنے والی اس آگ سے بہت نقصان ہوا تھا جس کے بعد واحد بھیڑ…

اسلام آباد میں یہودی پیروکار گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد: فیصل آباد کے ایک مذہبی گھرانے سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ آریل (پرانا نام خلیل الرحمٰن) کو سیکیورٹی اداروں نے حراست میں لے لیا ہے۔  رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کے رہائشی ڈیوڈ آریل ایک عالم تھے مگر 2013 میں انہوں نے 'پاکستان اسرائیل…