نامورہولی وڈ اداکار و ٹی وی میزبان ٹام ہینکس کا ‘کورونا’ کے نام خط اور تحفہ

 آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے اپنے ایک 8 سالہ مداح’ کورونا ڈی وریز’

کو نامورہولی وڈ اداکار و ٹی وی میزبان ٹام ہینکس نےکورونا برانڈ کا ٹائپ رائٹر اور ایک خط تحفے میں بھیج دیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹام ہینکس نے اپنے اس 8 سالہ مداح کو یہ تحفہ اس لیے بھیجا کیوں کہ اس نوجوان نے اپنے ایک خط میں اداکار کو بتایا تھا کہ اس کا نام کورونا ہے اوراس نام کی وجہ سے اسے اسکول میں تنگ کیا جاتا ہے۔

 ’کورونا ڈی وریز‘ نے اداکار اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن کے نام یہ خط اس وقت تحریر کیا جب وہ آسٹریلیا کے شہر کوئینز لینڈ میں کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔ اس بچے نے اپنے خط میں لکھا تھا کہ ’میں نے خبروں میں سنا کہ آپ اور آپ کی اہلیہ دونوں کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں’ْ۔ اس نے مزید لکھا کہ مجھے اپنا نام بےحد پسند ہے لیکن اسکول میں مجھے کورونا وائرس بول کر پریشان کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے میں اداس ہوں اور مجھے غصہ بھی آرہا ہے۔

اس بچے کے خط کے جواب میں ٹان ہینکس نے بھی اس کے نام ایک خط بھیجا جس میں انہوں نے لکھا کہ ان کا خط ریٹا اور انہیں بےحد پسند آیا۔ ٹام نے کورونا برانڈ والے ٹائپ رائٹر کو جسے وہ خود قرنطینہ میں استعمال کرتے رہے بطور تحفہ کورونا ڈی وریز کو بھیج دیا۔ اپنے خط میں انہوں نے مزید لکھا کہ ’میرے خیال میں یہ ٹائپ رائٹر آپ کو جچے گا۔ میں اسے گولڈ کوسٹ لے کر گیا تھا اور اب یہ (آسٹریلیا میں) آپ ہی کو واپس چلا گیا ہے۔ کسی بڑے سے پوچھیں کہ اسے کیسے استعمال کرتے ہیں اور پھر اس سے مجھے جوابی خط لکھیں‘۔ ٹائم ہینکس نے آخر میں لکھا کہ ’میں اب آپ کا دوست ہوں‘۔

خیال رہے کہ گولڈ کوسٹ میں تین ہفتے گزارنے کے بعد ٹام اور ان کی اہلیہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہو کر مارچ میں واپس امریکہ چلے گئے تھے۔

ٹام ہینکس اور ریٹا ولسن میں گزشتہ ماہ کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد ان دونوں نے حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment