پاکستان ہاکی فیڈیریشن: 32 کھلاڑیوں کے آن لائن فزیکل ٹیسٹ مکمل


قومی ہاکی ٹیم کے 15 کھلاڑیوں کے آن لائن فزیکل  ٹیسٹ لئے گئے۔ 4 کھلاڑیوں نے بیرون ملک رہتے ہوئے ویڈیوز ریکارڈ کرکے بھیجیں۔ جس کے بعد ٹیسٹ کے تیسرے روز 32 کھلاڑیوں کے آئن لائن فزیکل ٹیسٹ اختتام پذیر ہوئے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ریکارڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کی کارڈیو ویسکولر اینڈورنس اور مسل اسٹرینتھ کو مانیٹر کیا جائے گا۔ ہیڈ کوچ خواجہ جنید کے مطابق کھلاڑیوں کو غذا کے حوالے سے خاص ہدایت دی گئی ہے کسی نے ڈاج دینے کی کوشش کی تو اس کا وزن ویڈیو لنک کے ذریعے جانچا جائے گا۔

واضح رہے کہ آئن لائن فٹنس ٹیسٹ کیلئے پی ایچ ایف نے کھلاڑیوں کو 5 مختلف ورزش کو 40 سیکنڈ فی ورزش کرتے ہوئے ویڈیو بنانے کی ہدایت کی۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.