کورونا وائرس: ایشیائی ترقیاتی بینک نے 1.7 ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی

اسلام آباد: عالمی وبا کورونا وائرس سے ملکی معیشت کی ابتری کو بہتر بنانے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی۔
رپورٹ کے مطابق وزارت برائے اقتصادی امور نے کہا کہ کورونا وائرس کے ردعمل میں تعاون کے لیے عالمی ترقیاتی بینک نے ایک ارب ستر کروڑ ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے۔
اےڈی اے کے صدر کا اس حوالے سے کہنا تھا پاکستان میں کورونا وائرس سے جانی اور مالی نقصان ہوا ہے اس سے سخت معاشی خطرات لاحق ہیں ایشیائی ترقیاتی بینک اس وبا کے خلاف جنگ میں پاکستان کی معیشت کو تحفظ دینے کا عزم رکھتی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے ذاتی تحفظ کے سامان (پی پی ایز) اور دیگر طبی سامان کی خریداری کے لیے پاکستان کے لیے 25 لاکھ ڈالر گرانٹ کی منظوری دی تھی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment