سات برس سے بھاگی ہوئی بھیڑ مل گئ

آسٹریلیا: 2013 میں آسٹریلیا کے ایک جزیرے تسمانیہ کے ایک وسیع فارم میں لگنے والی آگ کے باعث بھاگنے والی بھیڑ 7 برس بعد لوٹ آئی۔

 تفصیل کے مطابق کسان ایلس گرے کا کہنا تھا جزیرے میں لگنے والی اس آگ سے بہت نقصان ہوا تھا جس کے بعد واحد بھیڑ پریکلز تھی جو فرار ہوگئی تھی۔ اس کے بعد کھیتوں کے 200 ایکڑ پر 50 کلومیٹر وسیع باڑ لگائی گئی تھی۔  لیکن اطراف میں لگے بعض کیمروں میں اس بھیڑ کو دیکھا بھی گیا تھا۔ تاہم شاید باڑ لگنے کے بعد اسے واپس لوٹنے میں مشکل ہورہی تھی۔ اس کے بعد بھیڑ کے مالکان اس کی واپسی سے مایوس بھی ہوگئے تھے۔ 7 برس بعد گھر میں بچے کی سالگرہ تھی کہ اون سےبھری ہوئی بھیڑ دکھائی دی۔ گھر کے افراد نے بھیڑ کو پکڑ کر قابو کرلیا اور اسے گاڑی میں ڈال دیا اور بالوں کی بہتات نے اسے گول بنادیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ وہ بھاگ نہ سکی اور آسانی سے پکڑمیں آگئی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment