20 برسوں کے بعد وائی فائی اسپیکٹرم کے لیے بڑا فیصلہ

سبک رفتار نیٹ استعمال کرنے کے خواہشمندوں کے لیے وائی فائی کواب اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فیڈرل کمیونی کیشنز کمیشن نے وائی فائی کے نئے بینڈ 6GHz اسپیکٹرم کا ایک پلاٹ کھولنے کے حق میں ووٹ دے دیا ہے جو صارفین کے روٹرز کو 2.4GHz اور 5GHz بینڈ پر نشر کرنے کے قابل بنا دے گا۔ راؤٹرز اور دیگر آلات کے لئے نیا اسپیکٹرم جگہ کی مقدار کو چار گنا بڑھاتا ہے وہ بھی کسی مداخلت کے بغیر۔ توقع کی جا رہی ہے کہ رواں برس کے آخر تک وائی فائی 6GHz مارکیٹ میں “Wi-Fi 6E” کے نام سے فروخت کے لیے موجود ہوگا۔

مارکیٹنگ لیڈر کیون رابنسن کا کہنا تھا کہ نئے بینڈ اسپکٹرم کے آنے سے جدید ترین آلات پر تیز تر اور قابل اعتماد کنکشن کی توقع کی جاسکتی ہے۔20 برسوں کے بعد وائی فائی اسپیکٹرم کے بارے میں تاریخ کا یہ سب سے اہم فیصلہ ہے۔

خیال  رہے کہ وائی فائی ایئر ویوز کو نشر کرنے کے ذریعہ کام کرتا ہے اور اس وقت دو بینڈز 2.4GHz اور 5GHz موجود ہیں اور اب 1989 کے بعد پہلی بار تیسرے بینڈ 6GHz کی اجازت دیدی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment