کورونا وائرس: طبی سامان سے لیس چینی ڈاکٹرز کی ٹیم پاکستان پہنچ گئ

 کورونا وائرس کے علاج میں ماہر چینی ڈاکٹرز کی ایک اور ٹیم طبی سامان لے کر  2 ماہ  قیام کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔

 رپورٹ کے مطابق ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے میجر جنرل ہوآنگ کونگژن  کی قیادت میں چینی ڈاکٹرز کی ٹیم 2 خصوصی ائیر کرافٹ کے ذریعے پاکستان پہنچی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے وفد کا استقبال کیا۔ چینی ڈاکٹر کورونا وبا سے نبرد آزما ہونے اور متاثرہ مریضوں کے علاج کا تجریہ رکھتے ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کی حمایت ثابت کرتی ہے کہ پاکستان اور چین ہمیشہ کے دوست ہیں۔ دونوں ممالک نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment