پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کپتان نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر نے کرکٹ سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ثناء میر نے اپنے 15 سالہ شاندار کیرئیر کو خیر باد کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ میرے لئے یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ پی سی بی نے مجھے پندرہ سال تک ملک کی خدمت کرنے کا موقع دیا۔ میں اسپورٹ اسٹاف ، کھلاڑیوں ، گراونڈ اسٹاف کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ اپنے اہل خانہ اور اساتزہ کی بھی بے حد مشکور ہوں جن کے تعاون کے باعث مجھے یہ مقام ملا۔

یاد رہے کہ ثناء میر نے 2009 سے لیکر 2017 تک 137 بین الاقوامی میچوں

میں پاکستان ویمن ٹیم کی بھاگ دوڑ سنبھالی رکھی تھی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment