ایم این اے منیر اورکزئی بھی کورونا کے شکنجے میں آگئے

رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کے بیٹے اختر منیراورکزئی نے اپنے والد کے کورونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی۔
انہوں نے کہا کہ ان کے والد کو ملاقات کے لیے آئے کسی متاثرہ شخص سے کورونا لاحق ہوا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے والد حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں وینٹی لیٹر پر تھے مگر اب انکی حالت قدرے بہتر ہے۔ اب ان کی فیملی کے افراد کے بھی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں