پی ٹی آئی کے 24 ویں یوم تاسیس پر وزیر اعظم کا پیغام


پی ٹی آئی کےچوبیسویں یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی کے قائد اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا قائداعظم کے ویژن کے مطابق پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے تحریک انصاف کی بنیاد رکھی۔

ان کا کہنا تھا اسلامی فلاحی ریاست کے حصول کے لیے قانون کی حکمرانی سب سے اہم ہے۔اس موقع پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا ہر کوئی قانون کے آگے برابر ہو اور طاقتور قانون کے تابع ہو۔ ہماری قوم کے وسائل پر ایک مخصوص طبقے کے قبضے کو چھڑانا ہے۔ ان کا کہناتھا قوم کے وسائل کو غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والوں میں تقسیم کرنا اسلامی فلاحی ریاست کا اصول ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا  ہماری جماعت کی کسی بھی سیاسی جماعت سے زیادہ جدوجہد ہے۔


اپنا تبصرہ بھیجیں