یاران وطن: اب بیرون ملک مقیم پاکستانی ہیلتھ پروفیشنلز اپنی خدمات پیش کر سکتے ہیں

PM Imran Khan-Tiger Force-Pakistan-Corona

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بیرون ملک مقیم ہیلتھ پروفیشنلز سے خدمات حاصل کرنے کے لیے یاران وطن کے نام سے پروگرام متعارف کرا لیا گیا۔

اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پاکستانی طبی ماہرین کورونا کے خلاف فرنٹ لائن ہیروز کے طور پر اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں. وہ پاکستان کی بھی اس جنگ میں مدد کرنا چاہتے ہیں اسی مقصد کے لیے یاران وطن لانچ کی تاکہ وہ رضارکارانہ طور پراپنی خدمات پیش کرنے کے لیے خود اس ویب سائیٹ پر رجسٹر کر سکیں۔

یاد رہے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ بیرون ملک وزارت سے مل کر انفارمشین ٹیکنالوجی ویب سائٹ yaraanwatan.gov.pk  بنائی ہے، اس ویب سائٹ پر مختصر معلومات دے کر بیرون ملک پاکستانی طبی ماہرین اپنی خدمات پیش کرنے کے لیےرجسٹرر کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment