واٹس ایپ میں 3اہم تبدیلیاں کیے جانے کا امکان

سان فرانسسکو: سوشل میڈیا پر پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ میں 3 تبدیلیاں کیے جانے کی سفارش کی گئی ہے۔واٹس ایپ پر نظر رکھنے والے ادارے ڈبلیو اے بیٹا انفو نے تبدیلی بارے انتظامیہ سے سفارش کی ہے کہ وہ اسٹیٹس یا آخری بار آن لائن نظر آنے کے حوالے سے اپنی پالیسی کو تبدیل کرے اور اس میں مزید سہولیات بھی فراہم کرے۔

پہلی سفارش میں کہا گیا کہ واٹس ایپ انتظامیہ اسٹیٹس یا آخری بار آن لائن ہونے کی سیٹنگ میں تبدیلی کرے اور وہ سہولت متعارف کرائے جس کے تحت صارف جن نمبروں کو چاہے منتخب کرے اور پھر وہ آخری آن لائن ٹائم یا اسٹیٹس کو دیکھ بھی سکیں۔

دوسری سفارش کی گئی کہ انسٹاگرام کی طرز پر اسٹیٹس آرکائیو کا فیچر متعارف کرایا جائے تاکہ سوشل میڈیا پر جو بھی تصویر، ویڈیو کو شیئر کیا جائے وہ خود بہ خود ہی موبائل میں محفوظ ہوجائے۔

تیسری سفارش میں کہا گیا کہ واٹس ایپ میں چھٹیوں کے حوالے سے فیچر بھی متعارف کرایا جائے جیسے اگر کوئی شخص تعطیلات پر ہے اور وہ واٹس ایپ پر کسی کو جواب نہ دینا چاہے تو اُس کے لیے سیٹنگز میں ایک ایسا بٹن متعارف کرایا جانا چاہیے تاکہ اُس کے ذریعے خود بہ خود پیغام بھیجنے والے کو میسج پہنچ جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں