شمالی وزیرستان میں فورسز کادہشت گردوں کے خلاف بڑا آپریشن؛ 9 دہشت گردمارے گئے

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے خیسولہ اور دوسالی میں فورسز کا سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

دہشت گردوں کی فائرنگ سے فورسز کے 2 جوان شہید اور 5 زخمی ہو گئے۔۔دہشت گردوں سے بھاری تعدادمیں اسلحہ، گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔۔فورسز نے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں لانس نائیک عبدالوحید کی عمر 29 برس تھی۔۔۔ اسکا تعلق ضلع مظفرآباد سے تھا۔۔۔جبکہ 33سالہ سپاہی سکم داد کا تعلق بانڈی اعوان تجاول چھانگلہ گلی ایبٹ آباد سے تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment