فکسنگ اسکینڈل کیس ، عمر اکمل پر 3 سال کی پابندی لگا دی گئی

لاہور: پاکستان سپر لیگ 2020ء سے قبل معطل ہونے والے بیٹسمین عمر اکمل پر 3 سال کی پابندی لگا دی گئی ہے۔ پی سی بی ڈسپلنری پینل جسٹس(ر)فضل میراں چوہان نے کیس کافیصلہ سنایا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020ء سے قبل اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر عمر اکمل کو معطل کر دیا تھا۔کرکٹ بورڈ کے مطابق ڈسپلنری پینل فیصلے کے بعد عمر اکمل اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جاری تحقیقات مکمل ہونے تک کرکٹ سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے۔

پی سی بی کا کہنا ہےکہ فی الحال عمر اکمل کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں لہٰذا پی سی بی اس معاملے پر مزید کوئی بیان جاری نہیں کرے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیے میں مزید یہ کہا گیا تھا کہ عمر اکمل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے پی ایس ایل میں حصہ نہیں لے سکتے اس لیے تحقیقات کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل 2020 کے لیے عمر اکمل کے متبادل کھلاڑی کا انتخاب کرنے کی اجازت ہو گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment