کورونا وائرس: سوشل میڈیا فنکار بھی کنگال ہو گئے


عالمی وبا کورونا نے جہاں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے شعبہ زندگی کو متاثر کیا وہیں سوشل میڈیا فنکاروں کو بھی اپنا پیٹ پالنے میں سخت مشکلات در پیش ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایلیکس اوتھویٹ جو کہ ایک یو ٹیوبر ہیں وہ اپنی ہر نئی ویڈیو کیلیے نئی جگہ کا دودہ کرتی ہیں اور دلچسپ انداز میں اپنے فینز کو اپنی ویڈیو میں اپنے ساتھ اس جگہ کا دورہ کراتی ہیں مگر اب لاک ڈاؤن کے باعث وہ گھر میں بند ہیں اور بامشکل 100 پاؤنڈ کما کر گزارہ کر رہی ہیں کیونکہ ان کا چینل کوئی دیکھنے کو تیار نہیں۔
ایلیکس کی طرح کیرن بیڈو مئی ٹریولرز بلاگ کی مصنفہ کی آمدنی میں بھی 95 فیصد کمی آ چکی ہے۔ انسٹاگرام پر برکن بوائے کے نام سے مشہور اسرائیل کیسول جو ہر نئے برانڈز کی تشہیر کرنے کے عوض سینکڑوں ڈالرز معاوضہ لیتے تھے اب والد سے پیسے لینے پر مجبور ہیں۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.