48 گھنٹے قرنطینہ میں رکھنے کی پالیسی پرعملدرآمد کیا جائے،وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا سے متعلق اجلاس میں ملک بھر کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ حکومتی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔

وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے قرنطینہ پالیسی پرعملدرآمد نہ ہونے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانی پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں 48 گھنٹے قرنطینہ میں رکھنے کی پالیسی پر عملدرآمد کیا جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.