کورونا وائرس: ملک میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 ہزار 328 تک پہنچ گئی

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنےکوروناوائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹس جاری کردیں۔

ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 ہزار 328 تک پہنچ گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 605 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک میں کورونا سے اب تک 3 ہزار 29افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔پنجاب میں ایک ہزار 126 سندھ میں 872 مریض صحت یاب ہوئے۔ خیبرپختونخوا میں 485 گلگت بلتستان میں 216، بلوچستان میں 176، اسلام آباد میں 29 اور کشمیر میں 32 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 5446 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 4615 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے۔ خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد 1864، اسلام آباد میں 245 ، بلوچستان میں 781 گلگت بلتستان میں 318 اور آزاد کشمیر میں 59 کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں 4 ہزار 171 ،سندھ میں 3 ہزار 762 اور خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 218 مریض زیر علاج ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 12 افراد جاں بحق ہوئے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 281 ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment