لاہور کے عوام کی سہولت کے لیے 10ماڈل بازار قائم

لاہور: کورونا کے پھیلنے کے خدشے کے باعث اس ماہ صیام رمضان بازار تو نہیں لگے مگر عوام کی سہولت کے لیے لاہور کے محتلف علاقوں میں دس ماڈل بازار قائم کر دیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ان ماڈل بازاروں میں انتظامیہ نے اکیس اشیاء خورونوش پر سبسڈی کا اعلان کیا ہے۔ ان بازاروں میں تازہ پھل اور سبزیاں بھی عام مارکیٹ سے کم ریٹ پر دستیاب ہیں۔
اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے روزے میں ایک ہی جگہ سے باآسانی معیاری اور با رعایت اشیاء کی خریداری کر رہے ہیں۔
ہر ماڈل بازار میں 120 دکانیں ہیں ہر دکانداد ماسک اور گلووز پہنے ہوئے ہے جبکہ  ہر آنے والے خریدار کے ہاتھ سینیٹائز کروا کر سوشل ڈسٹینسنگ کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment