موٹر وے انسپکٹر کی وردی میں گرل فرینڈ کیساتھ سیرسپاٹے کرنے والا جعلی انسپکٹر گرفتار

اسلام آباد: جعلی انسپکڑ ملزم طیب موٹروے پولیس کی وردی پہنے خاتون کے ہمراہ گھوم رہا تھا ناکے پر موجود پولیس نے کچھ شک پڑنے پر انہیں روک کر پوچھ گچھ کی۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کو ملزم سے تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ ملزم طیب موٹروے پولیس کا ملازم نہیں ہے اور اس نے موٹر وے انسپکٹر کی وردی صرف سیکورٹی اہلکاروں کو دھوکا دینے کے لئے پہنی ہوئی ہے۔ رنگ روڑ پولیس نے ملزم سے جعلی پولیس کارڈ بھی برآمد کر لیا جس کے بعد ملزم کو ڈیفنس سی تھانہ پولیس کے حوالے کردیا گیا جبکہ خاتون کو اس کے والدین کے سپرد کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment