احساس ایمرجنسی پروگرام کی درخواست کےباوجود نادرا سنٹرز نہ کھل سکے

اسلام آباد: احساس ایمرجنسی پروگرام کی درخواست کے باوجود نادرا سنٹرزنہ کھل سکے۔ ثانیہ نشترنے وزارت داخلہ سے نادرا سنٹرز کھولنے کی درخواست کررکھی ہے۔

ادھر ترجمان نادرا کہتے ہیں دفاتر کھولنے کے ابھی تک حکومتی احکامات نہیں ملے حکومتی احکامات ملنے پرمکمل عمل درآمد کیاجائےگا۔ دوسری جانب ثانیہ نشتر کا کہنا ہے احساس ایمرجنسی پراگرام کے تحت امدادی رقم کی تقسیم کے دوران کئی صارفین کے انگوٹھوں ‏کی شناخت نہیں ہو پا رہی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشترنے 27 اپریل کے بعد نادرا سنٹرزکھلنے کا ‏اعلان کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment