شاہ محمود قریشی کا وزارت خارجہ میں قائم ایمرجنسی کرائسز مینجمنٹ یونٹ کا دورہ

FM Shah Mehmood Qureshi-10-04-2020

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کرائسز مینجمنٹ یونٹ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ نے کرائسز مینجمنٹ یونٹ میں ڈیوٹی پر موجود افسران اور اہلکاروں سے سیل کی کارکردگی جانچنے کیلئے مختلف سوالات کیے۔ وزیر خارجہ نے بیرون ممالک پاکستانیوں کی کرائسز مینجمنٹ یونٹ میں موصول ہونے والی کالز، شکایات اور ان کے ازالے کیلئے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ ڈی جی ایمرجنسی کرائسز مینجمنٹ یونٹ سلمان اطہر نے کورونا وبا کے دوران مختلف ممالک میں واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی وطن واپسی کے حوالے سے وزیر خارجہ کو مفصل بریفنگ دی۔

ڈی جی سلمان اطہر کا کہنا تھا اب تک 11529 پاکستانیوں کو بیرونی ممالک سے وطن واپس لایا جا چکا ہے۔ بیرونی ممالک میں واپسی کے منتظر رجسٹرڈ پاکستانیوں کی تعداد 62،709 ہے۔

اس حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مشکلات اور تکالیف کا ہمیں مکمل ادراک ہے۔حکومت بیرونی ممالک میں واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی مرحلہ وار، جلد وطن واپسی کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کارلا رہی ہے۔ وزیر خارجہ نے ایمرجنسی کرائسز مینجمنٹ یونٹ کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment