عالمی سطح پر فوجی اخراجات ایک بار پھرسرد جنگ کے عہد کے برابر ہو گئے

عالمی سطح پر فوجی اخراجات میں 2019 میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔2019  میں اخراجات 1971ارب ڈالر ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق امریکا نے 732ارب ڈالر کے فوجی اخراجات کیے۔ چین نے 261 ارب ڈالر خرچ کیے۔ اس بار بھارت تیسرے نمبر پر رہا جس نے 71ارب ڈالر فوجی اخراجات کی مد میں خرچ کیے۔ روس نے 65 اور سعودی عرب نے 61 ارب کے اخراجات کیے۔ چھٹے نمبر پر فرانس 50 ارب ڈالر، جرمنی ساتویں نمبر پر 49ارب ڈالر اور برطانیہ 48 ارب ڈالر کے ساتھ آٹھویں نمبر پرپاکستان 10.3ارب ڈالر کے ساتھ چوبیسویں نمبر پر ہے۔ جبکہ ایران 12 ارب ڈالر کے ساتھ اٹھارویں نمبر پر ہے۔ اففانستان کے فوجی اخراجات امریکا برداشت کرتا ہے جو 13 ارب ڈالر سے زیادہ ہیں ایسے میں پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک میں سب سے کم اخراجات کرنے والا ملک ہے۔

پاکستان یوں ایک ایسے خطے میں موجود ہے جہاں فوجی اخراجات تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور ہتھیاروں کی برآمد اور درآمد کی ریس لگی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment