ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 ہزار 79 تک پہنچ گئی


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 715 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک میں کورونا سے ابتک 3ہزار 233افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 5640 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 4956 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے۔ خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد 1984 اور اسلام آباد میں 261 ہو گئی۔ بلوچستان میں 853 گلگت بلتستان میں 320 اور آزاد کشمیر میں 65 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 20 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ اب تک اموات کی تعداد 301 ہوگئی ہے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.