اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیر اطلاعاتسینیٹر شبلی فراز اور معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹننٹ جنرل(ر) عاصمسلیم باجوہ نے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے عہدے سنبھالنے پر شبلی فراز اور عاصم باجوہ کو مبارکباد دی۔ملاقات میں ملکی سیاسی اور کورونا کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے شبلی فراز اور عاصم باجوہ کوعہدوں کے بارے میں اہم ہدایات بھی دیں۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ امید ہے آپ بہتر انداز میں حکومتی ترجمانی کریں گے۔