وزیراعظم عمران خان کا خلاف ضابطہ تعیناتیوں پر نوٹس

اسلام آباد: وفاقی حکومت کے اداروں اور وزارتوں میں ہلچل مچ گئی۔ وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیرتعینات تمام افسران کوفارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر سیکرٹری محمد اعظم خان نے تمام وزارتوں کو خط لکھ دیا۔ خط میں مسلم لیگ ن کے دورحکومت میں تعینات ہونیوالے افسران کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئیں۔ اس کے علاوہ کابینہ کا اختیارحاصل کرنے والے وزراء کی منظوری سے تعینات افسران کی لسٹ بھی طلب کر لی۔ تمام وفاقی وزارتوں اور انکے ماتحت اداروں سے 30اپریل تک بھرتیوں کی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی۔

وزیراعظم نے بھرتیوں کی رپورٹ 5مئی کو کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment