وزیراعظم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا ڈیٹا مانگ لیا

Imran Khan-Overseas Pakistani

 اسلام آباد: وزیر اعظم نے وزارت خارجہ کو ہر ایک سمندر پار پاکستانی کا ڈیٹا اکٹھا کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی۔

رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر وزارت خارجہ نے سفارتخانوں، پریس اٹاشی اور دیگر کو ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ان کے گھروں پر فوری طور پر راشن اور میڈیکل سمیت ہر سہولت پہنچائی جائے۔ان کا کہنا تھا سمندر پار پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں وہ سب سے زیادہ زرمبادلہ پاکستان بھجواتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment