آج سے 3 مئی تک موسم کیسا ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آج سے بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی پنجاب اورکشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق کل سے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا۔ کل بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پو ٹھو ہار، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔  بھکر، لیہ، ڈئ جی خان، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی گرد آلود ہوائیں کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

30 اپریل جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا۔ 30 اپریل بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ یکم مئی جمعہ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا۔ یکم مئی کو بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

2 مئی ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا۔ 2 مئی بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اورشمالی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

3 مئی اتوار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا جبکہ 3 مئی کو بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد،بالائی پنجاب ،کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment