چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا گورنر سندھ اور سینیٹر مرزا آفریدی سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور سینیٹر مرزا آفریدی سے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان دونوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔
اس موقع پر چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا حکومت اور عوام  مل کر کورونا وبا کو شکست دیں گے۔غیر معمولی صورتحال کے باعث مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں۔عوام حکومتی احکامات پر عمل کرے تاکہ ہسپتالوں پر بوجھ کم پڑے۔ ہمیں اس وبا کے خلاف قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

یاد رہے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور سینیٹر مرزا آفریدی دونوں اشخاص میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment