ٹک ٹاک سے لاکھوں کمانے والے نوجوان جو اسٹار بن گئے

اسلام آباد:  ٹک ٹاک نے کچھ ایسے باصلاحیت لوگوں کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے جنہیں شاید کوئی چانس بھی نہ دیتا۔ شہرت پانے کے بعد یہ لوگ ٹک ٹاک پر مختلف برانڈز کی تشہیر کرکےاب کچھ ہی عرصے میں کتنا پیسہ کما رہے ہیں؟ خود انہی لوگوں نے اس سوال کا ایسا جواب دے دیا ہے کہ سن کر اس بات کا یقین کرنا مشکل ہو جائےگا۔ سوشل میڈیا میں اریکا حق، مجتبیٰ لاکھانی، ایمن زمان، شیری بٹ اور مشعل بٹ نامی یہ پاکستان کے ٹاپ ٹک ٹاکر سٹار ہیں۔ یہ سب نجی ٹی وی پروگرام میں بھی شریک ہوئے اور ٹک ٹاک کے ذریعے اپنی آمدنی کے متعلق بتایا۔

اس حوالے سے ٹک ٹاک سٹار اریکا حق کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت ٹک ٹاک سے ماہانہ دو لاکھ سے زائد رقم کما لیتی ہیں۔ مجتبیٰ لاکھانی اور ایمن زمان نے بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں ایک موبائل کمپنی کی تشہیری مہم چلائی ہے جس کے انہیں 1لاکھ 60ہزار روپے ملےہیں۔ شیری بٹ اور مشعل بٹ، جو بہن بھائی ہیں ان دونوں نے بتایا کہ وہ ٹک ٹاک سے ماہانہ 4لاکھ سے زائد رقم کما لیتے ہیں۔

بھٹہ خشت پر کام کرنے والے دو مزدوروں کو بھی ٹک ٹاک نے سٹار بنادیا۔ ٹک ٹاک کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچنے والے یہ بھٹہ مزدور بھی اب خاصی رقم بھی کما رہے ہیں۔ ان مزدوروں کے نام نصیر بلوچ اور ’پیچھے والا‘ ہیں۔ ان کی ویڈیوز میں اس دوسرے شخص کو ’پیچھے والا‘ ہی بولا جاتا ہے چنانچہ آپ بھی اسے پیچھے والا ہی کہیں گے۔

ان سٹار کو ٹک ٹاک پر اب تک 21لاکھ سے زائد لوگ فالو بھی کر چکے ہیں اور ان کی ویڈیوز پر 7کروڑ سے زائد لائیکس بھی آ چکے ہیں۔اب وہ ٹک ٹاک پر مختلف برانڈز کی مصنوعات کی تشہیر کر رہے ہیں اور اس سے آمدنی بھی کما رہے ہیں۔ اگر آپ میں بھی کوئی صلاحیت ہے تو دیر کس بات کی کرتے ہیں۔ ابھی فون اٹھائیے شہرت اور پیسہ آپ کا منتظر ہے۔