وفاقی وزیر برائے نجکاری کی پرائیویٹائیزیشن ٹیم کی کاوشیں رنگ لے آئیں

وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو اور ان کی پرائیویٹائیزیشن ٹیم کی مشترکہ کاوشوں سے نجکاری کا عمل جاری۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی سے ممکنہ پارٹنرز سے رابطے قائم کیے جا رہے ہیں۔ گدو پاور پلانٹ اور نندی پور پاور پلانٹ کی انتظامیہ سے تمام اہم تکنیکی اور قانونی معاملات کے حوالے سے میٹنگز ہورہی ہیں۔ گدو پلانٹ کے لیے تین پارٹیوں کو مشاورتی معاونت کے لیے شارٹ لسٹ کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پلاٹ کے دیگر معاملات جن میں گیس کی فراہمی لائسنسس موڈیفیکیشن اور ریلیز آف چارجز شامل ہیں کو پاور ڈویژن کو سونپ دیا گیا۔

وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو  کا کہنا ہے ہماری کوشش ہے کورونا کے خاتمے کے بعدنجکاری کے کام کو تیزی سے تکمیل کیطرف لیکر جائیں۔

واضح رہے ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری سے متعلق ڈیو ڈیلیجینس کا پہلا مسودہ 22 اپریل کو وزارت میں پیش کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں