وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کی نصف سینچری مکمل ہوگئی

اسلام آباد: وزیراعظم کی کابینہ میں غیرمنتخب افراد کی تعداد 18 ہے۔ وفاقی وزراء کی تعداد بڑھ کر 27 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق وزراء مملکت کی تعداد 4، مشیروں کی تعداد 5 ہے۔ وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد 14 ہے۔ نئے معاون خصوصی لیفٹینٹ جنرل(ر)عاصم سلیم باجوہ کو وفاقی وزیر یا وزیر مملکت کا درجہ نہیں دیا گیا۔ وزیر اعظم نے دو معاونین خصوصی ثانیہ نشتر اور محمد شہزاد ارباب کو وفاقی وزیر کا درجہ دیا ہوا ہے۔اس کے علاوہ وزیراعظم نے کئی اہم وزارتوں کا قلمدان اپنے پاس رکھا ہوا ہے۔وزیراعظم تجارت اور ماحولیاتی تبدیلی کے انچارج ہیں۔ پارلیمانی امور، خزانہ اور وزارت صحت کے انچارج بھی وزیراعظم خود ہیں۔ وزیراعظم نے وزارت سمندر پار پاکستانیز کا قلمدان بھی اپنے پاس رکھا ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment