Daily Archives

29 اپریل, 2020

بد دیانت و نا اہل سول سرونٹس سے سرکاری اداروں کو پاک کرنے کا منصوبہ تیار

وزیراعظم سے سول سرونٹس ریٹائرمنٹ رولز 2020 کی منظوری  کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے رولز جاری کردیئے سول سرونٹس ریٹائرمنٹ رولز فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔ دستاویزات کے مطابق رولز کے تحت سول سرونٹس کو براہِ راست…

نئے وفاقی وزیر اطلاعات، معاون خصوصی برائے اطلاعات نے اپنی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور معاون خصوصی برائے اطلاعات جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز اور معاون خصوصی برائے اطلاعات جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کی…

حفیظ شیخ کی جانب سے یکم مئی کو خوشی کی نوید کا امکان

یکم مئی کو مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی نوید متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی کی حکومت کی آمد پر ملک بھر میں بحران کی سی کیفیت تھی۔ ہماری کاوشوں سے 17 بلین ڈالرز آئی ایم…

کورونا وائرس: خانہ کعبہ کو محفوظ رکھنے کے لیے اوزون ٹیکنالوجی کا استعمال جاری

سعودی عرب: کورونا وائرس کے جراثیم سے پاک کرنے کے لیے خانہ کعبہ، حجراسود اور مقام ابراہیم کی اوزون ٹیکنالونی کے ذریعے صفائی کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق حرمین پریذیڈنسی کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹرعبدالرحمان السدیس بھی اس صفائی مہم میں شریک ہوئے۔…

نیب آرڈیننس: وزیر قانون فروغ نسیم نے مسودے کو جعلی قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت میں نیب قانون میں ترمیم کے لیے دو گروپ آمنے سامنےآ گئے۔ وزارت قانون کا کہنا ہے نیب آرڈیننس کا مسودہ وزارت قانون نے تیار نہیں کیا۔ ترمیمی آرڈیننس کا مسودہ پارلیمانی امورافیئرز سے جاری ہوا۔ ذرائع کے مطابق وزیر قانون…

وزارت مذہبی امور نے نیاء اقلیتی کمیشن بنا لیا

وزارت مذہبی امور کی طرف سے بننے والا اقلیتی کمیشن مجموعی طور پر 18 رکنی ہو گا۔ ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق اقلیتی کمیشن میں قادیانیوں کو نمائندگی نہیں دی جا رہی۔ مجوزہ اقلیتی کمیشن میں 12 اراکین اور 6 نمائندے ہوں گے۔ اقلیتی کمیشن کے 3…

حکومت کا نیا نیب آرڈیننس لانے کا فیصلہ ،مسودہ تیار

اسلام آباد: حکومت نے نیا نیب آرڈیننس لانے کے لیے ابتدائی مسودہ بھی تیار کر لیا ہے۔سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے لیے خصوصی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ نئے آرڈیننس کے تحت اب احتساب عدالتیں کرپشن کے ملزمان کو ضمانتیں بھی دے سکیں گی۔ جس کے لیے…

سوتیلا باپ دو کمسن بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار، 14 سالہ بچی کے حاملہ ہونے کی تصدیق

 لاہور: پولیس نے دو کمسن بہنوں کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں ان کے سوتیلے باپ کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچیوں کی میڈیکل رپورٹ میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ لاہور…

اب کورونا وائرس کا عارضہ دل کی ادویات سے علاج ہوگا

نیویارک: کورونا وائرس کے علاج کے لیے ریاست نیو یارک کے ڈاکٹروں نے دل اور معدے کی تزابیت کے مرض کی ادویات کے استعمال کا منصوبہ بنا لیا۔ رپورٹ کے مطابق نیویارک کے ویل ہسپتال کے ریسرچ سینٹر میں دو سو رضاکاروں کو ان ادویات کی دوز دی جا رہی…

بالی وڈ اداکار عرفان خان انتقال کر گئے

ممبئی: کینسر کے مرض میں مبتلا معروف بھارتی اداکار عرفان خان انتقال کرگئے۔ 54 سالہ عرفان کو گزشتہ روز سانس میں رکاوٹ پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔عرفان کی والدہ کا انتقال بھی چار روز قبل ہوا تھا عرفان خان لاک ڈاؤن کے باعث والدہ کے جنازے میں…

وفاقی کابینہ کا اجلاس، انکوائری کمیشن کو رپورٹ کیلئےمزید تین ہفتے کی مُہلت مل گئی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے چینی بحران پرانکوائری کمیشن کو رپورٹ کیلئےمزید تین ہفتے دینے کی منظوری دیدی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صرف چند ورزا ہی شریک ہوسکے جبکہ ویڈیو لنک کی خرابی کے…

کورونا وائرس: ہندو نوجوان کی انوکھی قربانی

بھارت: صوبہ گجرات میں سوئیگام سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ نوجوان نے عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کالی ماتا کے مندر میں بطور قربانی اپنی زبان کاٹ کے پیش کر دی۔ رپورٹ کے مطابق مجسمہ ساز ویویک شرما گزشتہ ایک ہفتے سے بھوانی…

حرمین الشریفین کے انتظامی امور کے انچارج امام کعبہ عبدالرحمان السدیس نے عوام کو خوشی کی نوید سنادی

سعودی عرب: مسجد حرم الحرام اور مسجد نبوی صلی الله عليه وآلہ وسلم کے انتظامی امور کے انچارج امام کعبہ عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے جلد ہی کورونا وائرس کا خاتمہ ہوجائے گا اور ایک بار پھر سے عمرہ زائرین سے مساجد کی رونق دوبالا ہوگی۔ امام کعبہ…

ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 ہزار 885 تک پہنچ گئی

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹس جاری کر دی ہیں۔ جن کے مطابق ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 ہزار 885 تک پہنچ گئی۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 11 ہزار 133 ہوگئی۔ گزشتہ 24…

پاک فوج کے دستے ملک بھر میں کورونا ریلیف سرگرمیوں میں مصروف

راولپنڈی: کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے پاک فوج شہری انتظامیہ کی معاونت کر رہی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج 3 لاکھ 50 ہزار امدادی پیکجز کی تقسیم میں مصروف ہے۔ امدادی پیکجز فوجی افسروں وجوانوں کی تنخواہوں کی عطیات سےخریدے گئے۔…