بد دیانت و نا اہل سول سرونٹس سے سرکاری اداروں کو پاک کرنے کا منصوبہ تیار


وزیراعظم سے سول سرونٹس ریٹائرمنٹ رولز 2020 کی منظوری  کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے رولز جاری کردیئے سول سرونٹس ریٹائرمنٹ رولز فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

دستاویزات کے مطابق رولز کے تحت سول سرونٹس کو براہِ راست ریٹائر کیا جا سکے گا۔ رولز کا اطلاق ان افسروں پر بھی ہو گا جن پر کرپشن کا الزام ثابت ہوا۔رولز کا اطلاق نیب یا کسی ادارے سے پلی بارگین کرنے والوں پر بھی ہو گا۔ ذرائع کر مطابق رولز کے تحت ریٹائر منٹ کیلئے ریٹائرمنٹ بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔ بورڈ کے چیئرمین ایف پی ایس سی کے چیئرمین ہوں گے۔ بورڈ ممبران میں سیکرٹریز کابینہ، اسٹیبلشمنٹ، خزانہ، قانون ہوں گے۔ جس وزارت یا ڈویژن کا افسر ہوگا اُس کے سیکرٹری بھی ممبر ہوں گے۔ گریڈ 17سے 19 افسران کیلئے الگ بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔ گریڈ 17 سے 19 بورڈ کے چیئرمین متعلقہ ڈویژن کے ایڈیشنل سیکرٹری ہوں گے۔ بورڈ گریڈ 20 و بالا براہ راست ریٹائرمنٹ کی سفارشات مجاز اتھارٹی یعنی وزیراعظم کو بھیجی جائیں گی۔ وزیراعظم گریڈ22 کے افسر کو ذاتی شنوائی کیلئے نامزد کریں گے۔ اس کے علاوہ قبل از وقت ریٹائرڈ افسران پنشن و مراعات کے حق دار ہوں گے۔متاثرہ افسروں کو اپیل کا حق دیا جا ئے گا۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.