حفیظ شیخ کی جانب سے یکم مئی کو خوشی کی نوید کا امکان


یکم مئی کو مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی نوید متوقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی کی حکومت کی آمد پر ملک بھر میں بحران کی سی کیفیت تھی۔ ہماری کاوشوں سے 17 بلین ڈالرز آئی ایم ایف اور دیگر ممالک سے ملے۔ ہم نے حکومتی اخراجات پر مضبوط گرفت رکھی۔ ہم نے پیسےدو جگہ خرچ کیے ایک ایکسپورٹ کے لیے بزنس کو مراعات دیں دوسرا کمزور طبقے کو 180 ارب روپے کا پیکج دیا۔ ان کا کہنا تھا کورونا وائرس نے ملکی معیشت کو 3 فیصد سکیڑ دیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں تیل اور توانائی کی قیمت میں تاریخی کمی آئی ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں گزشتہ ماہ بھی 15، 15روپے کمی کی گئی۔ یکم مئی کو پاکستان کو ایک اور خوشخبری ملے گی پیٹرول کی قیمت میں خاطر خواہ کمی ہوگی۔ پٹراول کی قیمت کم ہونے سےٹرانسپورٹ کا خرچہ کم ہو گا سے تمام چیزوں کی قیمتوں میں فرق پڑے گا۔

ایکسپورٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا ملک میں 5 برس بعد ایکسپورٹ بڑھنے لگی تھیں جو اب عالمگیر وبا کورونا کے باعث گھٹ رہی ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق معیشت 3 فیصد بڑھنے جا رہی تھی لیکن اب 1 سے 1.5 فیصد ہو گی۔ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کورونا وائرس کی صورتحال میں ہمارے عالمی دوست مراعات دینے کے لیے راضی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جون کے پہلے ہفتے میں کورونا بجٹ لا رہے ہیں اس امید کہ ساتھ کہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ اخراجات اچھے انداز میں ہوں، پیسے کا ضیاع نہ ہو کیونکہ یہ عوام کے پیسے ہیں۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ دیگر ممالک کے ساتھ کاروباری تعلقات بڑھا کر ایکسپورٹ بڑھ سکتی ہے اور امپورٹ محدود ہو سکتی ہے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.